پیدائش کا سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے افراد کیلئے حکومت ہند کی نئی سہولت
حکومت ہند سال 1950ء تا 1987 کے درمیان پیدا ہونے والے شہریوں جن کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ یا ہاسپٹل کے سرٹیفکیٹ نہیں ہیں، انہیں نئے قانون کے تحت پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

حیدر آباد (منصف نیوز بیورو) حکومت ہند سال 1950ء تا 1987 کے درمیان پیدا ہونے والے شہریوں جن کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ یا ہاسپٹل کے سرٹیفکیٹ نہیں ہیں، انہیں نئے قانون کے تحت پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔
اس کے لئے ضرورت مند افراد می سیوا سے رجوع ہوکر انہیں non availability certificate for birth (این اے بی سی) درخواست فارم داخل کرنا ہوگا اور اس درخواست کے ساتھ آدھار کارڈ، تعلیمی سرٹیفکیٹس، پاسپورٹ کاپی، ووٹر شناختی کارڈ، بطور ثبوت منسلک کرنا ہوگا۔
بعد ازاں آن لائن درخواست کی ’ہاٹ کاپی‘ متعلقہ جی ایچ ایم سی زون آفس میں واقع رجسٹرار پیدائش و اموات کے شعبہ میں داخل کرنا ہوگا۔
متعلقہ عہدیدار کی جانب سے تصدیق کے بعد پیدائشی سرٹیفکیٹ کا اجراء عمل میں آئے گا۔ واضح رہے کہ سال 1950ء تا 1987ء کے دوران پیدا ہونے والوں کے لئے پیدائشی سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کی سہولت نہیں تھی۔
اس وقت اکثر بچوں کی پیدائش گھروں میں ہوتی تھی۔ ایسے افراد جنہیں پیدائشی سرٹیفکیٹس کی ضرورت ہوتو وہ اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔