مشرق وسطیٰ

سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

سورج رواں سال میں پہلی بار آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے دنیا بھر میں قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔

مکہ مکرمہ: سورج رواں سال میں پہلی بار آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے دنیا بھر میں قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔

متعلقہ خبریں
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست

نگراں فلکیاتی سوسائٹی انجینئر ماجد آل زاھرہ کا کہنا ہے کہ سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا سعودی وقت دوپہر 12 بج کر 27 منٹ پر ہوگا۔

نگراں فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق سورج 90 ڈگری پر ہو گا۔ سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیا کا سایہ نہیں ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سورج 2 بج کر 27 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کر سکتے ہیں۔