دہلی

سپریم کورٹ نے Uber, Rapido بائیک ٹیکسی پر عائد کی پابندی

سپریم کورٹ نے پیر کو دہلی میں بائیک ٹیکسیوں یعنی دو پہیہ گاڑیوں کو (ایک ایپ کے ذریعے بکنگ کرکے)کرائے پر چلانے پر پابندی لگا دی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو دہلی میں بائیک ٹیکسیوں یعنی دو پہیہ گاڑیوں کو (ایک ایپ کے ذریعے بکنگ کرکے)کرائے پر چلانے پر پابندی لگا دی۔

متعلقہ خبریں
ریاپیڈو بائیک: نامحرم کے ساتھ بائیک پر سوار ہونا ناجائز
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

جسٹس انیرودھا بوس اور جسٹس راجیش بندل کی تعطیلاتی بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ بائیک ٹیکسیوں کو چلانے کی اجازت دینے والے رہنما خطوط سے متعلق نوٹیفکیشن دلی حکومت کی جانب سے جاری ہونے تک بائیک ٹیکسیوں کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بنچ نے کہا کہ بائیک ٹیکسی کو کمرشل لائسنس کے بغیر چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

دو رکنی بنچ نے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی دہلی حکومت کی عرضی پر اپنا حکم سنایا، جس نے ریاستی حکومت کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک بائیک ٹیکسیوں کا آپریشن جاری رکھنے کو کہا تھا۔ ہائی کورٹ نے بائیک ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کی درخواست پر یہ حکم دیا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے قومی راجدھانی دہلی میں نجی بائیک ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں ریپیڈو اور اوبر کو سخت دھچکا لگا ہے۔

جسٹس بوس کی سربراہی والی تعطیلاتی بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کو بائیک ٹیکسیوں پر پابندی لگانے والے دہلی حکومت کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی عرضی پر تیزی سے سماعت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ عدالت نے تمام متعلقہ فریقوں کو جلد سماعت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی بھی اجازت بھی دی ہے۔