مشرق وسطیٰ

سعودی عازمین کی خدمت کے لئے ان کمپنیوں کو چنا گیا

داخلی حجاج کی خدمت کی سہولیات کی رابطہ کونسل ”متحد“ کے سربراہ ڈاکٹر ساعد الجھنی نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال حج سیزن میں 177 کمپنیوں کو سعودی عازمین کی خدمت کے لیے چنا گیا ہے۔

ریاض: داخلی حجاج کی خدمت کی سہولیات کی رابطہ کونسل ”متحد“ کے سربراہ ڈاکٹر ساعد الجھنی نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال حج سیزن میں 177 کمپنیوں کو سعودی عازمین کی خدمت کے لیے چنا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
افسران کا دعوی کہ حج سستا ہوگیا ہے، آدھا سچ: حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
تلنگانہ حج کمیٹی کا ہفتہ اور اتوار کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع

یہ کمپنیاں مملکت کے تمام شہروں کا احاطہ کر رہی ہیں۔ حج کی شرائط پر پورا اترنے والے شہری اور رہائشی وزارت حج و عمرہ یا "نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹریشن 6 ماہ قبل شروع ہوئی تھی اور یہی وہ طریقہ ہے جو حج کے خواہاں افراد کو استعمال کرنا چاہیے چاہے وہ شہری ہوں یا سعودی عرب کے اندر رہنے والے رہائشی ہوں۔

جعلی حج مہمات کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر الجھنی نے کہا کہ جعلی مہمات کے اپنے طریقے ہوتے ہیں جو حج کے خواہاں افراد کو اس دھوکے میں ڈال دیتے ہیں کہ یہ باقاعدہ مہمات ہیں جبکہ اصل میں یہ فرضی ہوتی ہیں۔

جعلی حج اسکیموں کا مقصد صرف پیسہ اکٹھا کرنا اور دھوکہ دہی اور فراڈ کرنا ہے۔ یہ حج مہات اکثر حج سے کئی مہینوں پہلے شروع کردی جاتی ہیں۔ جعلی حج اسکیموں کو چلانے والے افراد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ وہ حجاج کو بغیر اجازت کے مقدس مقامات پر لاتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حال ہی میں کہا ہے کہ مناسک حج ادا کرنے کے لیے صرف منظور شدہ پلیٹ فارمز سے رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ جعلی حج اسکیموں سے ہوشیار رہا جائے اور منظور شدہ پلیٹ فارمز کے علاوہ کسی اور سے رجوع نہ کیا جائے۔

حج کی ریزرویشن صرف وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ اور "نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا کے عازمین "نسک” کے ذریعے بکنگ کرا سکتے ہیں۔ اسلامی ملکوں کے عازمین کے لیے ریزرویشن حج امور کے دفاتر کے ذریعے ہوتی ہے۔

a3w
a3w