دہلی

سپریم کورٹ نے قتل کے معاملے میں آر جے ڈی کے سابق رکن پارلیمنٹ پربھو ناتھ سنگھ کو عمر قید کی سزا سنائی

سپریم کورٹ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق رکن پارلیمنٹ پربھونتھ سنگھ کو 1995 میں ان کے خلاف بہار کے چھپرا میں ووٹ ڈالنے کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب دو لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے معاملے میں قصوروار قراردیتے ہوئے جمعہ کو عمر قید کی سزاسنائی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق رکن پارلیمنٹ پربھوناتھ سنگھ کو 1995 میں ان کے خلاف بہار کے چھپرا میں ووٹ ڈالنے کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب دو لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے معاملے میں قصوروار قراردیتے ہوئے جمعہ کو عمر قید کی سزاسنائی۔

متعلقہ خبریں
نتیش کمار نے بی جے پی کے آگے خودسپردگی اختیار کرلی ہے:لالو
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت
سپریم کورٹ نے کولکتہ واقعہ کا لیا از خود نوٹس، جلد ہوگی معاملہ کی سماعت
کرشنا جنم بھومی۔شاہی مسجد تنازعہ کی سماعت ملتوی
کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع

جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس وکرم ناتھ کی بنچ نے مرنے والوں کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا۔

بنچ نے سزا سنانے کے بعد کہا کہ ہم نے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا۔

سزا یافتہ سابق ایم پی سنگھ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ اے ایم سنگھوی اور آر بسنت کے دلائل سننے کے بعد بنچ نے کہا کہ "صرف ایک ہی آپشن عمر قید یا موت کی سزا ہے۔”

سنگھ کے وکیل نے بنچ کے سامنے کہا کہ انہوں نے سزا کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے۔

اس پر بنچ نے کہا کہ ان کی درخواست پر قواعد کے مطابق مناسب وقت پر چیمبر میں غور کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر یہ فیصلہ دیا۔ متاثرہ کے خاندان کے رکن ہریندر رائے نے 2 دسمبر 2021 کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی، جس نے نچلی عدالت کے 24 اکتوبر 2008 کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے سنگھ اور چھ دیگر کو 18 سالہ راجندر رائے اور 47 سالہ داروغہ رائے کے قتل سے متعلق تمام الزامات سے بری کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سابق ایم پی سنگھ پہلے سے ہی قتل کے ایک اور کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

a3w
a3w