حیدرآباد

کانگریس کے قائم کردہ نظام کو بی آرایس پارٹی نے تباہ کردیا:ڈپٹی چیف منسٹر ملوبھٹی

ملو بھٹی وکرامارکا نے کہاکہ رورل واٹرسپلائی اسکیم کے تحت43ہزارکروڑروپئے کا خرچ سابق حکومت کی جانب سے کیاگیا۔انہوں نے پوچھا کہ اتنی رقم خرچ کرنے کے باوجود ایک بھی گاوں میں کیا پانی لایاجاسکا؟۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے ریمارک کیا کہ کانگریس پارٹی کے قائم کردہ نظام کو بی آرایس پارٹی نے تباہ کردیا۔ریاستی اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث کے دوران سابق وزیرو بی آرایس کے رکن تارک راما راو کی جانب سے کانگریس کے دورحکومت پر کی گئی تنقید پر مداخلت کرتے ہوئے ملوبھٹی وکرامارکا نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی جانب سے جونظام قائم کیاگیا تھا اس کو برباد کرنے کا کام بی آرایس نے کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

انہوں نے کہا کہ بی آرایس نے ریاست میں دس سال حکومت کی۔عوام نے اپنا فیصلہ سنایا۔اس فیصلہ کے مطابق آنے والے دنوں میں ریاست کو کس طرح آگے بڑھانا چاہئے، اس پر تعمیری تجاویز پیش کی جائیں۔حکومت اس پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ رورل واٹرسپلائی اسکیم کے تحت43ہزارکروڑروپئے کا خرچ سابق حکومت کی جانب سے کیاگیا۔انہوں نے پوچھا کہ اتنی رقم خرچ کرنے کے باوجود ایک بھی گاوں میں کیا پانی لایاجاسکا؟۔

انہوں نے کہا کہ نلگنڈہ ضلع میں بی آرایس کے دور میں پانی لانے کی بات کی جارہی ہے۔انہوں نے پوچھا کہ کیا اس سے پہلے نلگنڈہ ضلع میں پانی کی سپلائی کیا نہیں ہوتی تھی؟فلورسس کے مسائل کو کیا حل نہیں کیاگیا؟کیا بی آرایس دورمیں ہی اس مسئلہ کو حل کیاگیا؟