مشرق وسطیٰ

عرب امارات میں خشوگی کے سابق وکیل کو تین سال جیل کی سزاء

خشوگی کے سابق وکیل کو منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزام میں تین سال جیل کی سزا سنائی گئی۔ وکیل اور امریکی شہرعاصم غفور کو ڈیپورٹ کردیاجائے گا۔

دبئی: متحدہ عرب امارات نے ایک امریکی شہری اور جمال خشوگی کے سابق وکیل کو سزا سنائی ہے۔  حکومت سے ناراض سعودی صحافی کو 2018ء میں استنبول کے سعودی قونصل خانہ میں ہلاک کردیاگیاتھا۔

خشوگی کے سابق وکیل کو منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزام میں تین سال جیل کی سزا سنائی گئی۔ وکیل اور امریکی شہرعاصم غفور کو ڈیپورٹ کردیاجائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوزایجنسی ڈبلیواے ایم نے یہ نہیں بتایاکہ انہیں ڈیپورٹ کب کیاجائے گا۔

ابوظبی کی منی لانڈرنگ عدالت نے غفور کو حکم دیاکہ وہ  816,748 امریکی ڈالر جرمانہ اداکریں۔ غفور کو دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر گرفتارکیاگیاتھا۔ ابوظبی میں امریکی سفارتخانہ نے فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

a3w
a3w