سوشیل میڈیاشمالی بھارت

طالبہ کو ’I LOVE YOU‘ کہنے پر مجبور کرنے والا ٹیچر برطرف

اگرچہ دیگر طلباء کی طرف سے طالبہ کی ٹیچر کے خلاف الزامات کی توثیق نہیں کی گئی مگر طالبہ اور اس کے والدین کی شکایت پر ریاضی کے ٹیچر بال مکند کی سرویس کو فوری اثر کے ساتھ ختم کردیاگیا ہے۔

راجکوٹ (گجرات) : گجرات میں ایک ٹیچر کوخدمت سے برطرف کردیاگیا کیونکہ ایک طالبہ نے الزام لگایا کہ ٹیچر نے کلاس روم میں اس کو ’آئی لو یو‘ کہنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ خبریں
رکل پریت سنگھ نے ’فلم آئی لو یو‘ کے ایک سین کیلئے 14 گھنٹے پانی میں گزارے

راجکوٹ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بی ایس کیلا نے ریاضی کے ٹیچر کو خدمت سے برطرف کردیا۔

کیلانے چہارشنبہ کے دن کہاکہ کرناوتی اسکول کی آٹھویں جماعت کی طالبہ اور اس کے والدین نے شکایت کی کہ ریاضی کے ٹیچر نے کلاس روم میں دیگر طلبہ کے سامنے لڑکی کو ”آئی لویو“ کہنے پر مجبور کیا۔

دو ایجوکیشن انسپکٹرس نے کلاس کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی جانچ کی۔

مذکورہ ریکارڈنگ میں آواز صاف نہیں ہے۔ اگرچہ دیگر طلباء کی طرف سے طالبہ کی ٹیچر کے خلاف الزامات کی توثیق نہیں کی گئی مگر طالبہ اور اس کے والدین کی شکایت پر ریاضی کے ٹیچر بال مکند کی سرویس کو فوری اثر کے ساتھ ختم کردیاگیا ہے۔

تاہم اسکول کے ٹرسٹی اشوک بھمبھار میں کہا کہ ٹیچر نے آٹھویں جماعت کی طالبہ سے کہا تھا کہ وہ آئی لو فارمولے کی خصوصیات بیان کرنے کیلئے کہا کیوں کہ وہ فارمولے کی تشریح نہیں کرسکی۔ ٹیچر نے لڑکی سے نہیں کہا کہ وہ ’آئی لو یو‘ کہے۔