شادی کی تقریب میں کیٹرنگ عملہ کے رکن کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیاگیا

نئی دہلی کے روہنی علاقہ میں لوگوں پر مشتمل ایک گروپ کی جانب سے پلاسٹک کریٹ استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر کیٹرنگ عملہ کے ایک رکن کو مارپیٹ کر ہلاک کردیاگیا

نئی دہلی: نئی دہلی کے روہنی علاقہ میں لوگوں پر مشتمل ایک گروپ کی جانب سے پلاسٹک کریٹ استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر کیٹرنگ عملہ کے ایک رکن کو مارپیٹ کر ہلاک کردیاگیا عملہ کے رکن کا شادی کی ایک تقریب میں ڈی جے کے ایک گروپ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ عہدیدار نے جمعرات کے دن یہ بات کہی۔

یہ واقعہ پرشانت وہار علاقہ میں پیش آیا۔ متوفی کی سندیپ ٹھاکر متوطن کیراری کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ پولیس کو جمعرات کے دن روہنی علاقہ سے ایک پی سی آر کال موصول ہوا۔

پولیس فوری مقام واقعہ پر پہنچ گئی اور پایا کہ متاثرہ شخص کو اس کے دوستوں کی جانب سے بی ایس اے ہاسپٹل لیجایا جارہا ہے۔ مگر سندیپ کو ہاسپٹل میں مردہ قرار دیاگیا۔