تلنگانہ

تلنگانہ حکومت نے 365 منڈلوں کو خشک سالی سے متاثرہ قراردیا

۔ حکومت نے ضلع کلیکٹروں کو امدادی کام شروع کرنے، صورتحال کی نگرانی کرنے اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

حیدرآباد : مانسون میں کم بارش اور ناموافق موسم کی مار جھیل رہے تلنگانہ کے 31 اضلاع کے 365 منڈلوں کو ریاستی حکومت نے سرکاری طور پرخشک سالی سے متاثرہ قرار دے دیا ہے۔

ریونیو (ڈیزاسٹر مینجمنٹ) کے شعبے کے تازہ حکم کے تحت 111 منڈلوں کو شدید اور 254 منڈلوں کو درمیانے درجے کی خشک سالی سے متاثرہ زمرے میں رکھا گیا ہے، جس کے بعد حکومت نے تمام ضلع کلیکٹروں کو فوری طور پر امدادی کام شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ریونیو (ڈیزاسٹر مینجمنٹ) محکمہ کی جانب سے 24 اکتوبر کو جاری کردہ سرکاری حکم نامے (جی او ایم ایس نمبر 03) کے مطابق، کل 111 منڈلوں کو شدید طور پر خشک سالی اور 254 منڈلوں کو درمیانے درجے سے متاثرہ زمرے میں رکھا گیا ہے۔ حکومت نے ضلع کلیکٹروں کو امدادی کام شروع کرنے، صورتحال کی نگرانی کرنے اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

حکم نامے میں پینے کے پانی کی سپلائی کو محفوظ رکھنے اور متاثرہ برادریوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی بات بھی کہی گئی ہے۔