حیدرآباد

تلنگانہ میں گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کی تیاری، اسدالدین اویسی کی اہم اپیل

اسدالدین اویسی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جن امیدواروں نے یکم نومبر 2023 یا اس سے پہلے ڈگری یا اس کے مساوی تعلیمی قابلیت حاصل کی ہے، وہ مقررہ فارم 18 جمع کروا کر ووٹر کے طور پر اپنا اندراج کرائیں

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے تلنگانہ کے اہل گریجویٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ گریجویٹ حلقوں کے قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) انتخابات کے لیے اپنے نام ووٹر فہرست میں درج کرائیں۔

اسدالدین اویسی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جن امیدواروں نے یکم نومبر 2023 یا اس سے پہلے ڈگری یا اس کے مساوی تعلیمی قابلیت حاصل کی ہے، وہ مقررہ فارم 18 جمع کروا کر ووٹر کے طور پر اپنا اندراج کرائیں۔ انہوں نے خاص طور پر مسلم برادری کے اہل گریجویٹس سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے آگے آئیں۔

آخری تاریخ اور آن لائن رجسٹریشن

الیکشن حکام کی تازہ ہدایات کے مطابق، فارم 18 جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 نومبر 2026 ہے، نہ کہ 7 نومبر۔ امیدوار تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

سرکاری ویب سائٹ ceotelangana.nic.in