حیدرآباد

تلنگانہ میں درجہ حرارت معمول سے دو تا چارڈگری زائد

حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں درجہ حرارت زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی عہدیدارشروانی نے بتایا کہ درجہ حرارت معمول سے دو تا چار ڈگری زیادہ ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں درجہ حرارت زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی عہدیدارشروانی نے بتایا کہ درجہ حرارت معمول سے دو تا چار ڈگری زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار

انہوں نے کہا کہ شمال سے ریاست میں آنے والی گرم ہواؤں کی وجہ سے ریاست میں درجہ حرارت بھی آئندہ چند دنوں کے دوران زیادہ رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آنے والے تین دنوں میں شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں معمول سے دو تا چار ڈگری زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔

گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ دس بجے دن کے بعد سے گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں اور کافی شدید ضرورت پر ہی گھروں سے نکل رہے ہیں۔ریاست کے کئی مقامات پر دن کے درجہ حرارت میں ہر دن اضافہ درج کیاجارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور ناگزیر ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔صبح 9بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے۔

دوسری طرف شدید گرمی کے سبب اسہال اور دست کی بھی شکایات مل رہی ہیں۔ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی پیکٹس ومشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں۔