حیدرآباد

اضلاع میں درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس درج کئے جانے کا امکان

عادل آباد، نظام آباد کے اطراف کے علاقوں شمالی تلنگانہ زون میں بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 39ڈگری سلسیس درج کیاگیاہے۔علاوہ ازیں جنوبی وسطی علاقوں میں کئی مقامات پر درجہ حرارت 36 تا 38ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ جاریہ سال مارچ کے دوسرے ہفتہ سے موسم گرما کا آغازہوگیا ہے اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے بالخصوص شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اقل ترین درجہ حرارت 39.3ڈگری سلسلیس درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا

عادل آباد، نظام آباد کے اطراف کے علاقوں شمالی تلنگانہ زون میں بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 39ڈگری سلسیس درج کیاگیاہے۔علاوہ ازیں جنوبی وسطی علاقوں میں کئی مقامات پر درجہ حرارت 36 تا 38ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔ساتھ ہی رات کے درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج کیاگیا ہے۔

شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں آئندہ دو تا تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس کے درج کئے جانے کا امکان ہے۔اپریل اور مئی کے مہینوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیاگیا ہے اور بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔شمالی جنوبی علاقوں میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بننے کا امکان ہے جس کے سبب شام کے اوقات میں ہلکی بارش کابھی امکان ہے۔