تلنگانہ

شیر باہر نکلتے ہی پنجرے میں بند کردیا جائے گا:ریونت ریڈی

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی میں بی جے پی کا کوئی رول نہیں ہے۔ کانگریس کی لڑائی مودی سے ہے‘ کوئی گلی کے ”رنگا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی میں بی جے پی کا کوئی رول نہیں ہے۔ کانگریس کی لڑائی مودی سے ہے‘ کوئی گلی کے ”رنگا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
حیدرآباد: 9 اور 10 اگست کو جامعۃ المؤمنات کی تاریخی فقہی کانفرنس، علمائے کرام اور مفتیان کی خصوصی شرکت متوقع
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کا ایک روزہ ممبر سازی جائزہ اجلاس منعقد

بلا“ سے نہیں ہے۔ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی یقینی ہے۔ سونیا گاندھی نے تلنگانہ عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے علحدہ تلنگانہ دیا۔ ریونت ریڈی آج شام ایل بی اسٹیڈم میں پارٹی کے بوتھ لیول ایجنٹس کے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے تیقن دیا کہ اندرون 100 یوم کانگریس کی تمام 6 گارنٹی اسکیمات کو روبہ عمل لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جاتا تو بی آر ایس کو اسمبلی انتخابات میں شکست اٹھانی نہیں پڑتی تھی لیکن بی آر ایس نے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا۔

چنانچہ بی آر ایس قائدین کو عوام سے ووٹ مانگنے کا حق نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ فروری کے اواخر تک رعیتو بندھو اسکیم کو مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے پارتھا سارتھی ریڈی اور روی چندرا کو راجیہ سبھا ممبر نامزد کیا۔ جنہوں نے کورونا کے دوران ہزاروں کروڑ روپے کی چوری کی ہے۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس نے ایک دلت کو صدر اے آئی سی سی کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز کیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ بہت جلد تلنگانہ کے تمام 17 پارلیمانی حلقوں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ چیف منسٹر نے کے سی آر کا نام لئے بغیر کہا کہ چارلس سوبھ راج بلانکٹ اُڑ کر گھر میں سورہے ہیں جبکہ ”رنگا۔

بلا“ ان کا اشارہ کے ٹی آر اور ہریش راؤ کی جانب تھا کہا کہ وہ میرے تعلق سے بہت کچھ بول رہے ہیں۔ شیر جب باہر آئے گا (کے سی آر) ہم شیر کو پنجرے میں بند کردیں گے۔ انہوں نے مودی اور کے سی آر کو ایک ہی سکہ کے دو رخ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد بوتھ کی سطح پر اندراماں کمیٹیاں قائم کریں گے۔