امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ انتظامیہ کانئی پرچم پالیسی سے متعلق حکمنامہ جاری

سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے نئی پرچم پالیسی سے متعلق حکمنامہ جاری کیا۔

واشنگٹن: امریکی محکمۂ خارجہ نے سفارتخانوں میں پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم لہرانے پر بھی پابندی لگادی۔

سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے نئی پرچم پالیسی سے متعلق حکمنامہ جاری کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے واحد پرچم پالیسی اختیار کرلی ہے جس کے تحت ملک اور بیرون ملک تنصیبات پر صرف امریکی پرچم لہرایا جاسکے گا۔

محکمۂ خارجہ دو پرچموں کو استثنیٰ دیا گیا ہے جو کہ جنگی قیدیوں و جنگوں میں لاپتہ اور دوسرا بے جا قیدی سے متعلق نشان ہے۔

واضح رہے کہ بائیڈن دور میں امریکی سفارتخانوں نے 2021 میں پرائیڈ ماہ کے دوران پرائیڈ فلیگ اور بلیک ہسٹری کے مہینے کے دوران 2022 میں بلیک لائیوز میٹر فلیگ جیسے جھنڈے لہرائے تھے۔