شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
مسابقہ قرأت چار زمروں میں منعقد کیا گیا: جونیر قاریات، سینئر قاریات، جونیر قاری اور سینئر قاری گروپ۔ ہر زمرے میں کامیاب امیدواروں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈلز کے ساتھ نقد انعامات اور سندیں پیش کی گئیں۔
حیدرآباد: الحمد للہ، شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں سالانہ دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا اہتمام کامیابی سے مکمل ہوا۔ یہ پروگرام افسران میس ملک پیٹ میں ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی کی نگرانی میں منعقد کیا گیا، جس میں نہ صرف حیدرآباد اور تلنگانہ بلکہ آندھرا پردیش اور کرناٹک سے بھی تقریباً چھ سو سے زائد طالبات، طلباء اور خواتین نے شرکت کی۔
مسابقہ قرأت چار زمروں میں منعقد کیا گیا: جونیر قاریات، سینئر قاریات، جونیر قاری اور سینئر قاری گروپ۔ ہر زمرے میں کامیاب امیدواروں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈلز کے ساتھ نقد انعامات اور سندیں پیش کی گئیں۔
جونیر قاریات میں پہلا انعام رابعہ تکریم نے حاصل کیا، انہیں قاری محمد عبدالعلیم کے نام سے گولڈ میڈل اور دس ہزار روپے نقدی کے ساتھ سند دی گئی۔ دوسرا انعام سیدہ صادقہ فاطمہ اور تیسرا انعام اتقی فاطمہ کو دیا گیا۔ سینئر قاریات میں پہلا انعام سیدہ زینب فاطمہ، دوسرا انعام جویریہ ناز اور تیسرا انعام بصرہ بنت خالد نے حاصل کیا۔
جونیر قاریوں میں پہلا انعام محمد انعام الدین، دوسرا انعام محمد عبدالسجاد اور تیسرا انعام محمد طہ نے حاصل کیا، جبکہ سینئر قاری گروپ میں پہلا انعام ذکی الرحمان خان، دوسرا محمد ذاکر پاشا اور تیسرا محمد علی شرف الدین کے نام رہا۔ ہر گروپ میں پانچ ترغیبی انعامات بھی دیے گئے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر جناب طارق انصاری، چیئرمین تلنگانہ اقلیتی کمیشن، اور جناب محمد لطیف خان، مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل ایوارڈ یافتہ میر محتشم علی خان موجود تھے۔ خواتین کے لئے مہمان خصوصی محترمہ نورالنساء صاحبہ (ایم ایس ایجوکیشن سوسائٹی) نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں، مولانا عبدالجبار اور مولانا بابا خان صاحب گلبرگہ نے بھی خطاب کیا۔
میزبانی کے فرائض حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی (ڈائریکٹر شرفیہ قرأت اکیڈمی) اور قاری محمد ظہیرالدین (سیکریٹری شرفیہ قرأت اکیڈمی) نے مرد حضرات کے لئے انجام دیے جبکہ خواتین میں قاریہ امۃ الرشید، سعیدہ ارشدی، عائشہ خانم اور محمدی بیگم نے میزبانی کی۔