یوروپ

برطانیہ نے صدر ولادیمیر پوتین کو وارننگ دی

برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ یہ واقعہ ’بڑھتی ہوئی روسی جارحیت کی ایک اور مثال‘ ہے۔

لندن: برطانوی سمندری حدود میں روس کا جاسوس جہاز آنے پر برطانیہ نے صدر ولادیمیر پوتین کو وارننگ جاری کردی۔

متعلقہ خبریں
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
پوتین کی پر تعیش بکتر بند ٹرین میں سیلون اور جم بھی موجود، نئی تصاویر دیکھئے

برطانوی میڈیا کے مطابق مغربی ممالک روسی جہاز کو انڈر واٹر کیبلز اور دیگر حساس انفراسٹرکچر کا نقشہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والا جاسوس جہاز سمجھتے ہیں۔

برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ یہ واقعہ ’بڑھتی ہوئی روسی جارحیت کی ایک اور مثال‘ ہے۔

انہوں نے روسی صدر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو دیکھتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں اور ہم اپنے ملک کی حفاظت کے لیے مضبوط اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔