جرائم و حادثات

سنگاریڈی میں فیکٹری کے ری ایکٹر پھٹ پڑنے کے واقعہ میں مہلوکین کی تعداد6ہوگئی

اس واقعہ میں جھلس جانے والے 15مزدور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے اسپتال پہنچ کر ان افراد کی عیادت کی اور ان کے بہتر علاج کو یقینی بنانے ڈاکٹرس پر زوردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں فیکٹری کے ری ایکٹر کے پھٹ پڑنے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6ہوگئی ہے۔آج راحت کام انجام دینے والے کارکنوں کو ملبے کے نیچے سے ایک اور مزدور کی لاش ملی۔

اس مزدور کی شناخت 38سالہ وی رمیش کے طورپر کی گئی ہے۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سنگاریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔

اس واقعہ میں جھلس جانے والے 15مزدور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے اسپتال پہنچ کر ان افراد کی عیادت کی اور ان کے بہتر علاج کو یقینی بنانے ڈاکٹرس پر زوردیا۔

a3w
a3w