مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک میں ملازمین کیلئے اوقات کار میں کمی کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی رمضان المبارک میں روزہ داروں کو سہولت دینے کیلئے ملازمت کے اوقات کار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے احترام رمضان میں سرکاری اور خانگی ملازمین کے اوقات کار میں کمی کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کا آغاز 12 مارچ 2024 بروز منگل سے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دنیا بھر میں رمضان المبارک مقدس کے مہینہ کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
رمضان المبارک میں صدقات، خیرات اور محاسبہ نفس: ایک روحانی سفرتحریر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
روزہ انسان کے لئے بہیمی اور حیوانی عنصر پر روحانی اور ملکوتی عنصر کو غالب کرنے کا سبب: مولانا قاضی اسد ثنائی

متحدہ عرب امارات نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی رمضان المبارک میں روزہ داروں کو سہولت دینے کیلئے ملازمت کے اوقات کار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے دوران ملازمین کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے ہوں گے۔

ان اوقات کار سے زیادہ دیر تک کام جاری رکھنے والے ملازمین کو اوور ٹائم دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ اور اتوار تعطیل رہتی ہے۔