مشرق وسطیٰ

اقوام متحدہ نے غزّہ میں 40 ہزار اموات کی سرکاری سطح پر تصدیق کردی

اقوام متحدہ نے، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزّہ میں 40 ہزار اموات کی، سرکاری سطح پر تصدیق کر دی ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزّہ میں 40 ہزار اموات کی، سرکاری سطح پر تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
نیتن یاہو پر حماس سے معاہدے کے لئے عوامی دباؤ بڑھنے لگا
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
غزہ میں جو دیکھا اس پر چپ نہیں رہ سکتے، امریکی ڈاکٹرز کا اہم اقدام

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل دفتر کے ترجمان فرحان حق نے معمول کی پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

حق نے کہا ہے کہ "اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے حقوقِ انسانی ‘وولکر ترک’ نے کہا ہے کہ یہ وقت آج کی دنیا کے لئے ایک تکلیف دہ سنگ میل ہے۔ غزّہ وزارتِ صحت کے، زیادہ تر بچوں اور عورتوں پر مشتمل 40 ہزار فلسطینیوں کی اموات سے متعلقہ، بیان کی سرکاری سطح پر تصدیق کر دی گئی ہے”۔

فرحان حق کے مطابق وولکر ترک نے کہاہے کہ اموات کی اکثریت کی وجہ اسرائیل مسلح افواج کی طرف سے جنگی قانون کی خلاف ورزی ہے اور یہ چیز بعید از فہم ہے کہ جنگی قانون کی یہ خلاف ورزی بار بار دہرائی گئی ہے۔

حق نے کہا ہے کہ حالیہ 10 مہینوں میں غزّہ میں ہر روز 130 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے بھی ہائی کمشنر برائے حقوقِ انسانی وولکر ترک کے اندیشوں سے اتفاق کیا اور کہا ہے کہ یقیناً ہمیں اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ قتل کی یہ یومیہ تعداد محض ایک اندازہ ہے کیونکہ ابھی تک عمارتوں کے ملبے تلے بہت سی لاشیں دبی ہوئی ہیں۔ ان نامعلوم لاشوں کو بھی مدّنظر رکھا جائے تو اموات کی گنتی میں کوتاہی ممکن ہے۔

فرحان حق نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل کے نقطہ نظر کے مطابق گنتی میں کوتاہی کے باوجود اموات کی اتنی بھاری تعداد فائر بندی، قیدیوں کے تبادلے اور بلا روکاوٹ انسانی امداد کی ہنگامی ضرورت کی ایک اور اہم وجہ ہے۔