مشرق وسطیٰ

امریکہ اسرائیل کو غزہ میں فائرنگ بند کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے

امریکہ اسرائیل کو غزہ میں فائرنگ بند کرنے پر راضی کر سکتا ہے۔ یہ بات ویانا میں فلسطینی سفیر صلاح عبدالشفیع نے کہی۔

غزہ: امریکہ اسرائیل کو غزہ میں فائرنگ بند کرنے پر راضی کر سکتا ہے۔ یہ بات ویانا میں فلسطینی سفیر صلاح عبدالشفیع نے کہی۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، بائیں بازو جماعتوں کا 7 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

مسٹر عبدالشفیع نے کہا”ہم یقینی طور پر جانتے ہیں کہ اگر امریکہ چاہے تو اسرائیل رک سکتا ہے لیکن امریکہ انہیں روکنے کے بجائے ان کا ساتھ دیتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی تحریک حماس نے سرحد پار سے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف زبردست راکٹ حملہ کیا تھا جس میں 1200 سے زائد افراد ہلاک اور 240 کے قریب اغوا ہوئے تھے۔

اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے اور غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا اور حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقے میں زمینی دراندازی شروع کی۔