امریکہ و کینیڈا

امریکی کوسٹ گارڈ نے کیوبا کے لیے ایندھن لے جانے والا جہاز ضبط کیا

یو ایس سی جی نے ایک پریس ریلیز میں کہا، ''کوسٹ گارڈ نے موٹر ویسل گریس کو روکنے کی کارروائی کامیابی سے مکمل کی۔ یہ کارروائی ایک مربوط بین الاقوامی نفاذی کوشش کے بعد کی گئی، جس میں تصدیق ہوئی کہ یہ جہاز کیوبا میں غیر قانونی طور پر ایندھن اسمگل کر رہا تھا۔''

واشنگٹن: امریکی کوسٹ گارڈ (یو ایس سی جی) نے جمعہ کو بتایا کہ اس نے کیوبا کے لیے ایندھن لے جانے والے ایک جہاز کو ضبط کرلیا ہے۔

یو ایس سی جی نے ایک پریس ریلیز میں کہا، ”کوسٹ گارڈ نے موٹر ویسل گریس کو روکنے کی کارروائی کامیابی سے مکمل کی۔ یہ کارروائی ایک مربوط بین الاقوامی نفاذی کوشش کے بعد کی گئی، جس میں تصدیق ہوئی کہ یہ جہاز کیوبا میں غیر قانونی طور پر ایندھن اسمگل کر رہا تھا۔”

ستمبر کے آغاز میں اس جہاز کو بحیرۂ کیریبین میں ضبط کیا گیا تھا۔ روکے جانے کے بعد اسے میکسیکو کے سمندری علاقے میں لے جایا گیا، جہاں میکسیکو کی بحریہ نے اس کی جانچ کی اور تصدیق کی کہ بیلسٹ ٹینکوں اور کئی کنٹینروں میں کافی مقدار میں ایندھن موجود تھا۔

یو ایس سی جی نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کی پالیسی کی حمایت اور مختلف ایجنسیوں و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر امریکی کوسٹ گارڈ ‘ڈارک فلیٹ’، بغیر کسی ملک کے پرچم والے جہازوں اور بین الاقوامی معیارات کی پابندی نہ کرنے والے جہازوں کی غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مسلسل کارروائی کر رہا ہے۔