امریکہ و کینیڈا

امریکہ نے بحری جہازوں پر حوثی حملوں کے ردعمل میں ایک فرد اور تین ایکسچینج کمپنیوں پر پابندیاں عائدکیں

امریکہ نے بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے ردعمل میں ایک فرد اور تین ایکسچینج کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

نئی دہلی: امریکہ نے بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے ردعمل میں ایک فرد اور تین ایکسچینج کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
اسرائیل۔غزہ تنازعہ پر بائیڈن انتظامیہ میں اختلافات
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس

ان پر یمنی حوثی گروپ کو ایرانی مالی امداد کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ ایکسچینج کمپنیاں ترکی اور یمن میں قائم ہیں۔

العربیہ کے مطابق ٹریژری انڈر سیکرٹری برائن نیلسن نے بیان میں کہا کہ آج کی کارروائی حوثیوں کے لیے فنڈز کے غیر قانونی بہاؤ کو محدود کرنے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ حوثی حملے کرکے خطے کو مزید غیر مستحکم کرنے کی طرف جارہے ہیں۔

a3w
a3w