سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

مسجد الحرام میں والدہ کو دھوپ سے بچانے کیلئے سایہ کرنے والے 3 خوش نصیب بیٹے (ویڈیو)

حج کیلئے آئے تین بیٹوں نے اپنی ماں کو تیز دھوپ سے بچانے کیلئے سایہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مکہ مکرمہ: حج کیلئے آئے تین بیٹوں نے اپنی ماں کو تیز دھوپ سے بچانے کیلئے سایہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اس سال فریضہ حج کیلئے دنیا بھر سے حجاج نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور گرمی کی شدت بھی ریکارڈ کی گئی، سعودی انتظامیہ کی جانب سے حجاج اکرام کو گرمی سے بچانے کیلئے مختلف اقدامات بھی کیے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو ہر دیکھنے والے کے دلوں کو چھو رہی ہے۔

یہ ویڈیو تین بیٹوں کی ہے جو مسجد الحرام میں موجود ہیں اور تیز دھوپ سے بچانے کیلئے اپنی ماں پر سایہ کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹوں نے احرام پہنا ہوا ہے جب کہ ان کی والدہ نے کالے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور وہ نماز ادا کررہی ہیں اور ان کے بیٹے ان کے آس پاس موجود ہیں اور سر پر کپڑا پکڑ کر دھوپ سے بچانے کیلئے سایہ کررہے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس پر لوگ بیٹوں کی ماں سے محبت کو سراہ رہے ہیں۔

a3w
a3w