جرائم و حادثات

میکسیکو میں امریکہ سے آنے والی بس اُلٹ گئی، 8 افراد ہلاک

نیشنل سول پروٹیکشن کوآرڈینیشن نے ٹویٹر پر کہا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6.30 بجے کے قریب زکاٹیکاس کے کانسپسیان شہر کے راکمونٹس ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔

میکسیکو سٹی: وسطی میکسیکو میں زکاٹیکاس-سالٹیلو ہائی وے پر پیر کے روز امریکہ سے آنے والی ایک مسافر بس الٹ جانے سے کم از کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار

نیشنل سول پروٹیکشن کوآرڈینیشن نے ٹویٹر پر کہا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6.30 بجے کے قریب زکاٹیکاس کے کانسپسیان شہر کے راکمونٹس ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مسافر بس میں امریکہ میں مقیم میکسیکو کے شہری موسم گرما کی تعطیلات میں اپنے آبائی شہروں زکاٹیکاس اور اگواسکالینٹس کے لیے سفر کررہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بارش کے بعد گیلی سڑک پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے باعث پیش آیا اور بس ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ حادثے کے بعد پیرا میڈیکل کے عملہ نے زخمیوں کا علاج کیا اور شدید زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔

a3w
a3w