وقف ترمیمی بل راجیہ سبھا میں بھی پیش کردیاگیا
راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ نوٹس دینے کے عام طریقہ کار کو معاف کر دیا گیا ہے اور بلوں پر آج بحث کی جائے گی۔ انہوں نے ارکان کو بتایا کہ آج دوپہر ایک بجے تک ترامیم پیش کی جا سکتی ہیں۔

نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2025 اور مسلم وقف (منسوخ) بل، 2024 جمعرات کو دوپہر ایک بجے راجیہ سبھا میں پیش کئے جائیں گے۔
صبح جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو بتایا گیا کہ یہ دونوں بل کل دیر رات تک لوک سبھا سے پاس ہو چکے ہیں۔ ان کی کاپیاں راجیہ سبھا کی میز پر رکھی گئیں۔ اس پر آج بحث کی جائے گی۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ نوٹس دینے کے عام طریقہ کار کو معاف کر دیا گیا ہے اور بلوں پر آج بحث کی جائے گی۔ انہوں نے ارکان کو بتایا کہ آج دوپہر ایک بجے تک ترامیم پیش کی جا سکتی ہیں۔
ترمیم پیش کرنے کے لئے مختصر وقت کی حد (قواعد کے تحت اس کے لئے 24 گھنٹے کا نوٹس ضروری ہے) کے بارے میں ترنمول کانگریس کے ساکیت گوکھلے کے ذریعہ اٹھائے گئے ایک پوائنٹ آف آرڈر کو نمٹاتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ ان دونوں بلوں کے لئے نوٹس دینے کے معمول کے طریقہ کار کو ختم کردیا گیا ہے۔