حیدرآباد

کانگریس لیڈر مدھو گوڑ یاشکی کیخلاف گاندھی بھون میں پوسٹر

نامعلوم افراد نے کانگریس پارٹی کے ریاستی دفتر پر پوسٹر لگایا جس میں پارٹی قیادت سے خواہش کی گئی کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں پیراشوٹ لیڈروں کو ٹکٹ نہ دیا جائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں نظام آباد کے سابق ایم پی اور تشہیری کمیٹی کے صدرنشین مدھو گوڑ یاشکی کے خلاف پوسٹر لگائے گئے ہیں جس سے ہلچل مچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مزید 2گارنٹیز پر عمل آوری کے اعلان پرگاندھی بھون میں مہیلا کانگریس کا جشن
کانگریس کی یوم تاسیس تقریب، گاندھی بھون میں پرچم کشائی
پرینکاگاندھی کا 3روزہ انتخابی دورہ
بی آر ایس کے خلاف تیار کردہ 3 اشتہاری کاریں گاندھی بھون سے ضبط
گاندھی بھون پر بی جے وائی ایم کارکنوں کااحتجاج

نامعلوم افراد نے کانگریس پارٹی کے ریاستی دفتر پر پوسٹر لگایا جس میں پارٹی قیادت سے خواہش کی گئی کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں پیراشوٹ لیڈروں کو ٹکٹ نہ دیا جائے۔

اس پوسٹر میں ایل بی نگر (کانگریس) بچاؤ، مدھو یاشکی واپس نظام آباد جاؤ کی تحریر لکھی گئی۔

https://twitter.com/dialnewsinfo/status/1698633422636536054

مدھویاشکی گوڑ جنہوں نے 2009 میں نظام آباد سے ایم پی کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی، تلنگانہ کی تشکیل کے بعد انتخابات ہار گئے تھے۔

نظام آباد کے علاوہ، انہوں نے حیدرآباد کے ایل بی نگر اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ٹکٹ کے لئے درخواست دی ہے تاہم اسی حلقہ سے مقامی لیڈران جیسے سابق ایم ایل اے مال ریڈی رنگاریڈی کے بھائی اور ایک اور لیڈر جے پربھاکر ریڈی نے بھی درخواست دی ہے۔

گاندھی بھون میں مدھو یاشکی کے خلاف پوسٹرس، انہی لیڈرس کے حامیوں کی کارستانی دکھائی دیتی ہے تاہم اس سلسلہ میں کسی بھی قائد نے اب تک کوئی اظہار خیال نہیں کیا ہے۔