دہلی

وقف بل کو اب صدر جمہوریہ کی منظوری کا انتظار

وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے ایوان ِ بالا (راجیہ سبھا) میں تقریباً 14 گھنٹوں کی بحث کے بعد 128 ووٹوں کے ساتھ منظور ہوگیا۔ اس کی مخالفت میں 95 ووٹ پڑے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے ایوان ِ بالا (راجیہ سبھا) میں تقریباً 14 گھنٹوں کی بحث کے بعد 128 ووٹوں کے ساتھ منظور ہوگیا۔ اس کی مخالفت میں 95 ووٹ پڑے۔

قبل ازیں لوک سبھا میں یہ تقریباً 12 گھنٹوں کی بحث کے بعد 288 ووٹوں سے منظور ہوا تھا اور اس کے خلاف 232 ووٹ پڑے تھے۔

اب اگلا لائحہ عمل صدرجمہوریہ کی منظوری ہوگا جس کے بعد وہ قانون بن جائے گا۔ بل کو عنقریب صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو بھیجا جائے گا۔

ایک سرکردہ پورٹل کے بموجب حکومت جلد سے جلد صدرجمہوریہ کی منظوری حاصل کرنا چاہتی ہے۔ صدرجمہوریہ کی منظوری ملتے ہی اسے لاگو کرنے کے لئے نوٹیفائی کردیا جائے گا۔