تلنگانہ
سری سیلم پراجکٹ سے پانی چھوڑا گیا
اس پراجکٹ کی مکمل سطح آب 885 فیٹ کے برخلاف 884 فیٹ درج کی گئی۔
حیدرآباد: بالائی علاقوں میں ہوئی شدید بارش کے نتیجہ میں تلنگانہ اورآندھراپردیش کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ کی آبی سطح میں اضافہ کے پیش نظراس کے ایک دروازے کو دس فیٹ تک اٹھاتے ہوئے پانی کونچلے علاقہ میں چھوڑاگیا۔
اس پراجکٹ کی مکمل سطح آب 885 فیٹ کے برخلاف 884 فیٹ درج کی گئی۔
اس پراجکٹ میں 1,29,562کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے ایک دروازے سے 95,699کیوزک پانی کو نچلے علاقہ میں چھوڑاگیا۔