مشرق وسطیٰ

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہمشیرہ کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی پولیس نے بتایا ہے کہ فلسطینی تحریک حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہمشیرہ کو ‘دہشت گردی‘ سے متعلق الزامات کی تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

غزہ: اسرائیلی پولیس نے بتایا ہے کہ فلسطینی تحریک حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہمشیرہ کو ‘دہشت گردی‘ سے متعلق الزامات کی تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ
ہم فلسطینیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ اسرائیلی عوام کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
رفح پر اسرائیلی فضائی حملے، 28 فلسطینی جاں بحق

حکام کے مطابق 57 سالہ صباح عبدالسلام ہنیہ کو اسرائیل میں داخلی سلامتی کے ذمہ دار ادارے شین بیت نے جنوبی اسرائیل کے صحرائے نقب کے تل السبع شہر میں گرفتار کیا۔

پولیس بیان کے مطابق صباح عبدالسلام پر الزام ہے کہ ان کے حماس کے کارکنوں کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ اپنے رابطوں کو اسرائیل میں ریاست دہشت گرد سرگرمیوں پر اکسانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتاری کے وقت حماس رہنما کی ہمشیرہ سے ایسی دستاویزات، ٹیلی فون ڈیٹا اور دیگر معلومات ملی ہیں جن سے ان کے اسرائیل کے اندر سکیورٹی نظام پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔

حراست کے بعد صباح عبدالسلام ہنیہ کو ضروری کارروائی مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ قبل ازیں اسرائیلی اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ نے بھی نقب کے علاقے میں تل السبع سے اسماعیل ہنیہ کی ہمشیرہ کی گرفتاری کی خبر دی تھی۔