شمالی بھارت

بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد تین راتیں لاشوں کے ساتھ گزارنے والا شخص گرفتار

پولیس کے مطابق لکھنؤ شہر میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو ہلاک کر کے تین راتیں ان کی لاشوں کےساتھ گزاریں۔

دہلی: پولیس کے مطابق لکھنؤ شہر میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو ہلاک کر کے تین راتیں ان کی لاشوں کےساتھ گزاریں۔

متعلقہ خبریں
ناجائز مال میں میراث
لکھنؤ چلڈرنس پارک میں لاشوں کو جلانے کا واقعہ، عہدیدار خاموش
مسجد یکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں تذکرۂ شہدائے کرام جلسوں کے اختتام پر جلسۂ اظہار تشکّر کا انعقاد
سرد موسم اور کم عمر بچے، کچھ حفاظتی تدابیر
نومولود بچوں کو فروخت کرنے والا ریاکٹ بے نقاب، غریب ماؤں کے ملوث ہونے کا انکشاف

این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے اتوار کو بتایا کہ لکھنؤ کے علاقے سراوان نگر میں 32 سالہ رام لگان نے اپنی 30 سالہ بیوی جیوتی کو اپنے بچوں کے سامنے ناجائز تعلقات کے شبہ میں گلہ گھونٹ کر مار دیا۔اس کے بعد اس نے اپنے دونوں بچوں چھ سالہ پائل اور تین سالہ آنند کو کرائے کے گھر میں مار دیا تاکہ وہ پولیس کے سامنے کچھ بول نہ سکیں۔

ڈپٹی کمشنر پولیس ٹی ایس سنگھ کے مطابق رام لگن کی شادی کو سات سال ہوئے تھے اور اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے ناجائز تعلقات ہیں اور جب وہ فون پر بات کرتی تھی تو وہ اس کی جاسوسی کرتا تھا۔ اس وجہ سے اکثر ان کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا۔

28 مارچ کی رات بھی ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا۔ ملزم نے تہرے قتل کے بعد رات اسی کمرے میں گزاری۔ وہ اگلی صبح روانہ ہوا اور رات کو واپس آیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس کا یہ معمول تین دن تک جاری رہا یہاں تک کہ اس کے مالک مکان نے محسوس کیا کہ اس کے گھر سے بدبو آ رہی ہے۔ دروازہ بند نہیں تھا اور جب وہ گھر میں داخل ہوا تو تینوں لاشیں بوری میں بند تھیں۔

رام لگان پرہجوم علاقے کی وجہ سے لاشیں نہیں نکال سکا تھا اور اس نے اپنے پڑوسیوں کو بتایا تھا کہ ان کا خاندان ہولی منانے کے لیے کسی رشتے دار کے گھر گیا ہے۔پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

a3w
a3w