یوروپ

خاتون طالبعلموں کو سیاہ فام لڑکی پر حملہ کرنے کیلئے مسلسل اکساتی رہی

ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ 15 سالہ سیاہ فام لڑکی کو لات مار کر زمین پر گھسیٹتے ہوئے اس کے بال کھینچے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی تھی۔

لندن: اسکول کے باہر طالبعلموں کو سیاہ فام لڑکی پر حملہ کرنے کے لیے اکسانے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا۔ برطانیہ کے تھامس نیویٹ کالج کے باہر لڑائی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، گزشتہ سال 6 فروری کو سرے کے شہر ایشفورڈ میں خاتون اسٹوڈنٹس کو ایک سیاہ فارم لڑکی پر حملہ کرنے کی ترغیب دیتی نظر آئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
عتیق احمد کے لڑکوں کے خلاف جبری وصولی کا کیس
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر

ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ 15 سالہ سیاہ فام لڑکی کو لات مار کر زمین پر گھسیٹتے ہوئے اس کے بال کھینچے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی تھی۔

40 سالہ خاتون وینی کونرز اس دوران حملہ آورں کی حوصلہ افزائی کررہی تھی اور انھیں کہہ رہی تھی کہ ’اس کے چہرے پر مکے مارو، اس کے چہرے پر لات مارو، اس کا چہرہ کو پکڑ لو‘۔

گلڈ فورڈ کراؤن کورٹ میں چلائی جانے والی ویڈیو میں لڑکی کے بالوں کے بڑے بڑے گچھے جھڑتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے کیونکہ اس کے بالوں کو بے دردی سے کھینچا گیا تھا۔

پراسیکیوٹر چارلس لینگلی نے بتایا کہ سیاہ فام لڑکی کی آنکھ پر چوٹ لگی تھی، ایک گھٹنا چھلا ہوا تھا اور اس کے بال اس کی سڑ سے اکھڑ گئے تھے۔ ایک گروپ نے اس پر حملہ کیا تھا

انھوں نے کہا کہ حملے میں واضح طور پر منصوبہ بندی کا عنصر شامل تھا جس میں خاتون کونرز کی آمد پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق لگتی تھی۔

کونرز کو جان بوجھ کر کسی جرم کی حوصلہ افزائی یا مدد کرنے پر 20 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس کے لیے پانچ سال کی پابندی کا حکم بھی سنایا گیا ہے۔