حیدرآباد

کانگریس حکومت تلنگانہ کے عوام کی خواہش کے مطابق تشکیل دی گئی:پونم پربھاکر

سابقہ حکومت کی حکمرانی مناسب نہیں تھی۔عوام کو انصاف فراہم کرنے میں بی آرایس حکومت ناکام ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ وہ ریاستی وزیر کی حیثیت سے تلنگانہ کے عوام کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے مساعی کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس حکومت تلنگانہ کے عوام کی خواہش کے مطابق تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے ایکادشی کے موقع پر کہا کہ عوام نے دس سالوں کے دوران بی آرایس حکومت سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، پنشن نہیں ملی،ملازمت نہیں ملی یا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
بین الاقوامی یومِ مادری زبان کے موقع پر ممتاز لسانی ماہرین کو اعزازات
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات

سابقہ حکومت کی حکمرانی مناسب نہیں تھی۔عوام کو انصاف فراہم کرنے میں بی آرایس حکومت ناکام ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ وہ ریاستی وزیر کی حیثیت سے تلنگانہ کے عوام کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے مساعی کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی طرف سے دی گئی 6 ضمانتوں کو پورا کرکے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔