تلنگانہ
خاتون نے ایمبولنس میں لڑکے کو جنم دیا
تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں ایک خاتون نے ایمبولنس میں ہی بچہ کو جنم دیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں ایک خاتون نے ایمبولنس میں ہی بچہ کو جنم دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے جوگاپور کی رہنے والی حاملہ خاتون جی سواپنا کو صبح میں درد اٹھنے لگے جس پر اس کو 108 ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی درد کی شدت میں اضافہ ہوگیا اوراس نے ایمبولنس میں ہی لڑکے کو جنم دیا۔
اس کی زچگی میں مدد کرنے والے 108ایمبولنس کے ارکان اسٹاف سے خاتون کے رشتہ داروں نے اظہار تشکر کیا۔