حیدرآباد

پرانے شہر میں خاتون نے آر ٹی سی بس میں لڑکی کو جنم دیا

بہادر پورہ میں جمعہ کو ایک خاتون نے آر ٹی سی بس میں لڑکی کو جنم دیا۔ خاتون کنڈاکٹر اور ساتھی مسافروں نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس میں خاتون کی زچگی میں مدد کی۔

حیدرآباد: بہادر پورہ میں جمعہ کو ایک خاتون نے آر ٹی سی بس میں لڑکی کو جنم دیا۔ خاتون کنڈاکٹر اور ساتھی مسافروں نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس میں خاتون کی زچگی میں مدد کی۔

خاتون کی شناخت شویتا رتنم کے طور پر کی گئی ہے جو بہادر پورہ حدود میں آرام گھر بس اسٹاپ پر بس میں سوار ہوئی تھی۔ دوران سفر خاتون کو درد زہ ہونے لگا۔

کنڈاکٹر آر سروجا، جس نے خاتون کو اس حالات میں دیکھ کر چوکنا ہو گئی اور خاتون مسافروں کی مدد سے بچے کی پیدائش میں مدد کی۔ بعد ازاں اسے بہتر علاج کے لیے قریبی سرکاری میٹرنٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔

فی الحال ماں اور بچہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ٹی جی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی وی سی سجنار نے کنڈاکٹر سروجا سمیت خواتین مسافروں کو مبارکباد دی جنہوں نے بس میں خاتون کی زچگی میں مدد کی اور انسانیت نوازی کا مظاہرہ کیا۔

a3w
a3w