حیدرآباد

حیدرآباد: بی سی ریزرویشن کے مطالبہ پرنکالی گئی ریلی میں ہنمنت راو اچانک گرپڑے

بندکے موقع پرنکالی گئی ریلی میں تلنگانہ کانگریس لیڈر وسابق رکن راجیہ سبھاوی ہنمنت راو بینر کے پیرمیں الجھ جانے کے سبب اچانک سڑک پر گرپڑے۔شہرحیدرآبادکے عنبرپیٹ میں یہ احتجاجی ریلی بڑے پیمانہ پرنکالی جارہی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں مقامی بلدی اداروں میں بی سی طبقات کو42فیصد ریزرویشن کی فراہمی کے مطالبہ پرسیاسی جماعتوں اور پسماندہ طبقات کی مختلف تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منائے گئے

متعلقہ خبریں
انکُرا ہاسپیٹلز کا پری میتھون 2025 کا آغاز، سائنا نہوال نے حیدرآباد میں واکاتھون کی قیادت کی
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
حضرت مظہر الدین چشتی القادری رحمہ اللہ کے 54ویں عرس کی تقاریب اختتام پذیر—ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال

بندکے موقع پرنکالی گئی ریلی میں تلنگانہ کانگریس لیڈر وسابق رکن راجیہ سبھاوی ہنمنت راو بینر کے پیرمیں الجھ جانے کے سبب اچانک سڑک پر گرپڑے۔شہرحیدرآبادکے عنبرپیٹ میں یہ احتجاجی ریلی بڑے پیمانہ پرنکالی جارہی تھی۔

اس ریلی کے دوران ہنمنت راو پارٹی کے دیگر قائدین کے ساتھ،بینر کوتھام کرچل رہے تھے جس پربی سی طبقات کو ریزرویشن کی فراہمی کا نعرہ لکھاہواتھا۔ یہ بینر اچانک ان کے پیروں میں الجھ گیا جس کے نتیجہ میں وہ گرپڑے۔

اس موقع پر فوری طورپرچوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے اس ریلی میں شریک ریاست کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے قائدین نے راو کو سہارادے کراٹھایا۔

اس واقعہ میں وہ محفوظ رہے۔ان کے اچانک گرپڑنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔