مذہب

اذان کے الفاظ نامکمل سنائی دیں

اگر اذان کے الفاظ نامکمل سنائی دیں جب بھی چوں کہ سننے والوں کو اس بات کی اطلاع ہوجاتی ہے کہ اذان دی جارہی ہے؛ اس لئے جو کلمات سنے اس کا جواب دینا چاہئے،

سوال:- بعض مرتبہ اذان کے الفاظ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ مکانوں کے اندر نامکمل سنائی دیتے ہیں، یعنی مؤذن صاحب کامل اذان دیتے ہیں؛ مگر لاؤڈاسپیکر کے کچھ فنی نقص کے باعث اذان کے کچھ حروف نشر نہیں ہوتے، سننے والوں کو اذان ادھوری اور بے ربط سنائی دیتی ہے ،

جب آواز ہی نہ آئے یا ادھورے الفاظ سنائی دیں، تو ایسی صورت میں شرعی حکم کیا ہے؟ نئے آلہ کی خریداری عدمِ گنجائش کی مرہونِ منت ہے۔( سید صلاح الدین، کھمم )

جواب:- اگر اذان کے الفاظ نامکمل سنائی دیں جب بھی چوں کہ سننے والوں کو اس بات کی اطلاع ہوجاتی ہے کہ اذان دی جارہی ہے؛ اس لئے جو کلمات سنے اس کا جواب دینا چاہئے،

اذان کا جواب دینے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ اذان کے کلمات صحیح صحیح اور مکمل طور پر سننے میں آئیں؛ البتہ چونکہ اذان کا مقصد نماز کے بارے میں اطلاع و خبر دینا ہے ،اور لاؤڈاسپیکر کے ذریعہ یہ مقصد بہتر طور پر پورا ہوتا ہے؛

اس لئے مسجد کے منتظمین کو چاپئے کہ وہ ترجیحی بنیاد پر لاؤڈ اسپیکر ٹھیک کرائیں اور مسجد میں نماز پڑھنے والوں اور دوسرے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس کارِ خیر میں انتظامیہ کی مدد کریں، انشاء اللہ اس میں بڑے اجر وثواب کی توقع ہے۔

a3w
a3w