دہلی

ہندوستانی جمہوریت‘ خطرہ میں:راہول گاندھی

کانگریس قائد سام پٹروڈا نے جو سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے مشیر تھے‘ ٹویٹر پر راہول گاندھی کا لکچر شیئر کیا۔ پیگاسس جاسوسی مسئلہ اٹھاتے ہوئے راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی اسپائی وئیر‘ سیاستدانوں کی بڑی تعداد کے موبائل فونس میں انسٹال کیا گیا۔

نئی دہلی: سینئر کانگریس قائد راہول گاندھی نے کیمبرج یونیورسٹی میں لکچر کے دوران کہا کہ ہندوستانی جمہوریت خطرہ میں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی سیاستدانوں کی جن میں وہ بھی شامل ہیں‘ جاسوسی ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
امتحان کی تیاری کیسے کریں، کیسے لکھیں؟ الخیر سوسائٹی کی جانب سے لکچر
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
ای وی ایم کے قابل بھروسہ ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار : ڈگ وجئے سنگھ
پارلیمنٹ میں سکیوریٹی شکنی کا معاملہ، اراکین پارلیمنٹ کی معطلی مانع نہیں: چدمبرم
برج بھوشن سنگھ کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟: سدھو

کانگریس قائد سام پٹروڈا نے جو سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے مشیر تھے‘ ٹویٹر پر راہول گاندھی کا لکچر شیئر کیا۔ پیگاسس جاسوسی مسئلہ اٹھاتے ہوئے راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی اسپائی وئیر‘ سیاستدانوں کی بڑی تعداد کے موبائل فونس میں انسٹال کیا گیا۔ ان سیاستدانوں میں وہ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت دباؤ میں ہے۔ اس پر حملے ہورہے ہیں۔ جمہوریت کے لئے درکار ادارہ جاتی فریم ورک پارلیمنٹ‘ آزاد صحافت‘ عدلیہ سبھی پر بندشیں ہیں۔ ہم جمہوریت کے بنیادی ڈھانچہ پر مار جھیل رہے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ دستور میں ملک کو یونین آف اسٹیٹس (ریاستوں کی یونین) کہا گیا ہے اور یونین کے لئے بات چیت کی ضرورت ہوتی ہے۔

 اقلیتوں اور صحافت پر بھی حملے ہورہے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ سیاسی قائدین کی بڑی تعداد کے موبائل فونس میں پیگاسس موجود ہے‘ خود میرے فون میں پیگاسس ہے۔ انٹلیجنس عہدیداروں نے مجھے فون کرکے بتایا کہ بات چیت کرتے وقت محتاط رہیں کیونکہ فون پر آپ کی گفتگو ہم ریکارڈ کررہے ہیں۔

 راہول گاندھی پر پلٹ وار کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے حیرت کا اظہار کیا کہ راہول گاندھی اور دیگر کانگریس قائدین کو کس چیز نے روکا تھا کہ وہ پیگاسس جاسوسی کیس کی تحقیقات کرنے والی سپریم کورٹ کی فنی کمیٹی کو اپنے موبائل فون دے دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم سے راہول گاندھی کی نفرت کو سمجھ سکتے ہیں لیکن بیرونی سرزمین پر غیرملکی دوستوں کی مدد سے ملک کو بدنام کرنے کی سازش کانگریس کے ایجنڈہ پر سوال اٹھاتی ہے۔ انوراگ ٹھاکر نے دہلی میں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ راہول گاندھی کو پتہ ہے کہ کانگریس‘ اسمبلی انتخابات میں ہارتی جارہی ہے اسی لئے وہ بیرونی سرزمین پر الزام تراشیوں پر اترآئے ہیں۔ بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پوناوالا نے کانگریس قائد کو سیاسی نابالغ قراردیا۔ راہول گاندھی‘برطانیہ کے ایک ہفتہ طویل دورہ پر ہیں۔