امریکہ و کینیڈا

کینیڈامیں دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف نے کمان سنبھال لی

جنرل جینی کیرینیاں نے کیریئر کا آغاز فوجی انجینئر کی حیثیت سے کیا، اپنے 35سالہ بہترین کیریئر کے دوران انہوں نے افغانستان، بوسنیا،عراق اور شام میں فوجیوں کو لیڈ کیا۔

اوٹاوا: کینیڈا کی پہلی خاتون آرمی چیف 56 سالہ جنرل جینی کیرینیاں نے فوج کی کمان سنبھال لی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل جینی کیرینیاں نے جمعرات کو ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا جس کے بعد وہ کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون کے منصب پر فائز ہوگئیں۔

جنرل جینی کیرینیاں نے کیریئر کا آغاز فوجی انجینئر کی حیثیت سے کیا، اپنے 35سالہ بہترین کیریئر کے دوران انہوں نے افغانستان، بوسنیا،عراق اور شام میں فوجیوں کو لیڈ کیا۔

جنرل وین ایئر کی جگہ جنرل جینی کیرینیاں کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے سے نوازا گیاہے۔ جینی کیرینیاں کو دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کی پہلی خاتون آرمی چیف ہونے کا اعزاز یورپی ملک سلووینیا کی جنرل کے پاس ہے جنہوں نے 2018میں فوج کی کمان سنبھالی تھی۔

a3w
a3w