دہلیسوشیل میڈیا
’پھر آپ نے بچوں کو جنم کیوں دیا؟‘ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی والدین سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل
جنوبی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری ایک نئے تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ دراصل ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں وہ شکایت کرنے والے بچوں کے والدین سے انتہائی بدتمیزی سے بات کر رہے ہیں۔
نئی دہلی : جنوبی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری ایک نئے تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ دراصل ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں وہ شکایت کرنے والے بچوں کے والدین سے انتہائی بدتمیزی سے بات کر رہے ہیں۔
رمیش بدھوری کا یہ ویڈیو عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے سنجیو جھا نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ بی جے پی ایم پی کا یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں بی جے پی ایم پی کو ان بچوں کے والدین کو ڈانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو ایک مقامی اسکول میں مسئلہ لے کر آئے تھے۔
جب والدین نے ایم پی کے سامنے اپنا مطالبہ رکھا تو ایم پی نے جواب دیا کہ پھر آپ نے بچوں کو جنم کیوں دیا؟ اس دوران رمیش بدھوری بھی کافی ناراض نظر آئے۔