تلنگانہ

منگوڈ میں 21/ اگست کو بی جے پی کا جلسہ، امیت شاہ کی شرکت

اس موقع پر کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی جو، کانگریس ایم ایل اے کی حیثیت سے استعفیٰ دے چکے ہیں، بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور تلنگانہ پارٹی کے انچارج ترون چگھ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ”منگوڈ سمرابھیری“ کے موضوع پر اتوار 21/ اگست کو ایک عوامی جلسہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس موقع پر کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی جو، کانگریس ایم ایل اے کی حیثیت سے استعفیٰ دے چکے ہیں، بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

تلنگانہ سے کے چندر شیکھر راؤ کی کرپٹ اور آمرانہ حکومت کو ختم کرنے کا جاری آخری کھیل ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، منگوڈ کے جلسہ عام میں شرکت اور خطاب کریں گے۔