حیدرآباد

تلنگانہ الیکشن: نہرو زوالوجیکل پارک اور سالار جنگ میوزیم بھی بند رہیں گے

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر نہرو زوالوجیکل پارک اور سالار جنگ میوزیم بھی جمعرات کے دن بند رہیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر نہرو زوالوجیکل پارک اور سالار جنگ میوزیم بھی جمعرات کے دن بند رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
سالار جنگ میوزیم میں ”خلیفہ کی غیر معمولی دنیا“ نمائش
حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل
تلنگانہ اسمبلی انتخابات، صرف ایک امیدوار کے نام پر مشتمل بی جے پی کی دوسری فہرست جاری
زو پارک کے جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے 15 لاکھ روپے کا عطیہ

جمعرات یعنی 30 نومبر کے دن پولنگ کے پیش نظر شہر کے تمام سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ آئی ٹی کمپنیوں کو بھی سختی کے ساتھ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پولنگ کے دن اپنے تمام ملازمین کو چھٹی کا اعلان کریں۔

اسی طرح نہرو زوالوجیکل پارک اور سالار جنگ میوزیم بھی 30 نومبر کو سیاحوں کے لئے بند رہیں گے۔

اسی دوران انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد، سائبرآباد اور رچاکونڈہ پولیس کی جانب سے وسیع تر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

تینوں کمشنروں کے اعلیٰ افسران نے انتخابی حکام کے ساتھ مل کر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے اہلکاروں پر مشتمل ایک مربوط بندوبست کا منصوبہ بنایا ہے۔

مزید برآں حفاظتی اقدامات کو تقویت دینے کے لئے پولیس، انتخابی عمل کے دوران مختلف فرائض کے لئے نیشنل کیڈٹ کور (NCC)  اور نیشنل سروس اسکیم (NSS) کے کیڈٹس کی مدد حاصل کر سکتی ہے۔

a3w
a3w