دہلی

‘ون نیشن ون الیکشن’ پر کانگریس کےموقف میں کوئی تبدیلی نہیں:کھڑگے

کانگریس کے مواصلات شعبے کے انچارج جے رام رمیش نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا، "پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اس موضوع پر 17 جنوری کو مضبوطی کے ساتھ اپنی بات رکھی تھی اور اس کے بعد کانگریس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔"

نئی دہلی: کانگریس نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور کہا کہ پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اس سال کے آغاز میں جو خیال ظاہر کیا تھا پارٹی اب بھی اسی پر قائم ہے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
کانگریس ایک ملک، ایک الیکشن کی شدید مخالف
ایک ملک ایک الیکشن، سبھی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی: غلام نبی آزاد
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرکزی کابینہ نے ملک میں سیاسی اصلاحات کے طور پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے ‘ایک ملک، ایک انتخاب’ سے متعلق بل کی منظوری دی ہے۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس بل کا مخالف کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری اور سیاہ قانون قرار دیتے ہوئے حکومت پر حملہ کیا ہے۔

کانگریس کے مواصلات شعبے کے انچارج جے رام رمیش نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا، "پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اس موضوع پر 17 جنوری کو مضبوطی کے ساتھ اپنی بات رکھی تھی اور اس کے بعد کانگریس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔”

پارٹی نے بل کو مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ یہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے، لہذا کانگریس اس کی مخالفت کرے گی۔ اس معاملےپر کھڑگے نے جنوری میں سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کو چار صفحات پر مشتمل ایک خط بھیجا تھا جس میں بل کا حقائق کے ساتھ مخالفت کرتے ہوئے اسے آئین کی روح کے خلاف قرار دیا تھا، اور اس حوالے سے کانگریس کےموقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔