تلنگانہ

تلنگانہ میں گرمی کی شدت سے راحت کے کوئی آثار نہیں

تلنگانہ میں شدید گرمی سے راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید گرمی سے راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور

دونوں ریاستوں کے اضلاع کے علاوہ مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ 2تا 3دن مزید برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بعض اضلاع کیلئے ایلوالرٹ جاری کردیا ہے۔عادل آباد،آصف آباد،منچریال،نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، بھوپال پلی،مُلگ میں شدت کی گرمی محسوس کی جارہی ہے۔

دن کے ساتھ ساتھ رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج کیا جارہا ہے۔تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت تقریبا 38ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔

اسی دوران گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ تھنڈی مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔صبح 9بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے۔ ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی پیکٹس ومشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔