آندھراپردیش

آندھراپردیش: ایس وی یونیورسٹی انجینئرنگ کالج احاطہ میں تیندوانظرآیا

اس تیندوے کو دیکھنے والے طلبہ میں تشویش کی لہردوڑگئی۔مقامی افراد میں بھی اس تعلق سے فکر مندی پائی جاتی ہے۔

حیدرآباد:آندھراپردیش کے تروپتی کے ایس وی یونیورسٹی انجینئرنگ کالج کے احاطہ میں ایک تیندوانظرآیا۔اس جنگلی جانور کو دیکھ کر طلبہ خوفزدہ ہوگئے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی یونیورسٹی کے چوکس عملہ نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
تروملا کی مند ر میں وزیراعظم نریندر مودی کی پوجا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

اس تیندوے کو دیکھنے والے طلبہ میں تشویش کی لہردوڑگئی۔مقامی افراد میں بھی اس تعلق سے فکر مندی پائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ چند دن پہلے تروملا میں تیندوے نے ایک کمسن لڑکی پر حملہ کرتے ہوئے اس کو ہلاک کردیاتھا جس کے بعد سے ہی تیندوے کے بارے میں تشویش دیکھی جارہی ہے۔