مشرق وسطیٰ

غلافِ کعبہ کے تحفظ کیلئے 4 احتیاطی اقدامات

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے غلافِ کعبہ کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے 4 احتیاطی اقدامات پر توجہ مبذول کرا دی۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے غلافِ کعبہ کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے 4 احتیاطی اقدامات پر توجہ مبذول کرا دی۔

متعلقہ خبریں
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

وزارت نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ کہا کہ غلافِ کعبہ کی تعظیم کے پیشِ نظر اسے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ غلافِ کعبہ کے ساتھ لپٹنے سے گریز کیا جائے اور اس کی صفائی اور طہارت کا خیال رکھا جائے۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ غلافِ کعبہ کو کھینچنے اور کاٹنے سے گریز کیا جائے اور اس کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ طواف کے دوران زائرین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے زیادہ سے زیادہ قریب جائیں اور غلافِ کعبہ کو چھوئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق بار بار چھونے اور کھینچنے سے غلافِ کعبہ کے خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اس لیے زائرین پر اس حوالے سے احتیاط برتنے پر زور دیا گیا ہے۔