شمال مشرق

سبزی اگانے والوں پر فرٹیلائزر جہاد کا الزام: چیف منسٹر آسام

چیف منسٹر آسام ہیمنت بسوا سرما نے بنگالی مسلمانوں پر طنز کرتے ہوئے ایک نیا فقرہ ”فرٹیلائزر جہاد“ وضع کیا ہے۔

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنت بسوا سرما نے بنگالی مسلمانوں پر طنز کرتے ہوئے ایک نیا فقرہ ”فرٹیلائزر جہاد“ وضع کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میاں مسلمانوں سے متعلق چیف منسٹر آسام کے ریمارک پر کپل سبل کی تنقید
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما
ہیمنتا بسوا شرما اور بدرالدین اجمل کے مابین خفیہ سمجھوتہ
مسلم وزیر کے خلاف فرقہ وارانہ تبصرہ کوجائز ٹھہرانے کی کوشش
ثبوت پیش کرنے پر کسی بھی سزا کیلئے تیار ہوں: شرما

اخبار دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سرما نے کہا کہ انتخابات کے دوران ان کی حکومت نے فرٹیلائزر جہاد کے خلاف لڑنے کا عہد کیا تھا۔

سرما نے کہا کہ اس مٹی اور قدرت میں اتنی طاقت چھپی ہوئی ہے کہ اگر ہم اسے استعمال کرنا سیکھ لیں تو یوریا، فاسفیٹ، نائٹریٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی

۔ ہم نے جب آسام میں اپنی حکومت شروع کی تھی تو اس وقت ہم نے کہا تھا کہ ہماری ریاست میں مختلف اقسام کی غذاؤں کی پیداوار کے لیے فرٹیلائزرس کے بے قابو استعمال کی وجہ سے گردوں، دل وغیرہ کی بیماریاں لاحق ہورہی ہیں۔

اپوزیشن نے فوری اس بات کا نوٹ لیا کہ سرما کا تبصرہ بنگالی مسلمانوں کے بارے میں ہوسکتا ہے، جو ریاست میں سبزی اُگانے والے کسانوں کا ایک بڑا حصہ ہیں۔ اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بی جے پی لیڈر نے اس سے پہلے بھی زراعت کے حوالے سے فرٹیلائزر جہاد کا مسئلہ اٹھایا تھا۔

2021ء کے اسمبلی انتخابات کی مہم چلاتے ہوئے سرما نے 2021ء کے اسمبلی انتخابات کی مہم چلاتے ہوئے جب وہ سربا نندا سونو وال کی حکومت میں وزیر صحت کے عہدہ پر فائز تھے، کہا تھا کہ ”کھارو پیٹیا اور ڈلگاؤں میں رہنے والے چند لوگ کیمیائی اور حیاتیاتی حملہ کررہے ہیں، جس کا آسام کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے“۔

انھوں نے جس علاقہ کا حوالہ دیا تھا وہ ضلع دارنگ میں واقع ہے، جہاں بنگالی نزاد مسلمانوں کا غلبہ ہے اور یہ ریاست میں سبزی اُگانے والوں اور دیگر علاقوں بشمول گوہاٹی کو سبزی فراہم کرنے والوں کا مرکز ہے

سرما نے کہا کہ جورہاٹ، سیوساگر اور بالائی آسام کے دیگر اضلاع کے لوگ کھاروپیٹیا اور ڈلگاؤں کی سبزیوں پر انحصار کرتے ہیں، لیکن یہاں کے کسان سبزیوں کی جلد پیداوار اور تحفظ کے لیے خطرناک کیمیائی مادّوں کا استعمال کرتے ہیں۔