شمال مشرق

ثبوت پیش کرنے پر کسی بھی سزا کیلئے تیار ہوں: شرما

ہیمنت بشواشرما نے آج کہا کہ اگر یہ ثبوت پیش کیا جائے کہ ان کی بیوی نے حکومت ِ ہند سے کوئی رقم وصول کی ہے یا کسی رقم کا دعویٰ کیا ہے تو وہ کوئی بھی سزا قبول کرنے بشمول عوامی زندگی سے ریٹائرمنٹ قبول کرنے تیار ہیں۔

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما نے آج کہا کہ اگر یہ ثبوت پیش کیا جائے کہ ان کی بیوی نے حکومت ِ ہند سے کوئی رقم وصول کی ہے یا کسی رقم کا دعویٰ کیا ہے تو وہ کوئی بھی سزا قبول کرنے بشمول عوامی زندگی سے ریٹائرمنٹ قبول کرنے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں
آسام میں ہندو۔ مسلمانوں کی تقریباً مساوی گرفتاری: ایچ پی شرما
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما
مسلم وزیر کے خلاف فرقہ وارانہ تبصرہ کوجائز ٹھہرانے کی کوشش
کون جھوٹ بول رہا ہے، چیف منسٹر آسام وضاحت کریں
’بچپن کی شادیوں کے خلاف مہم عنقریب دوبارہ شروع کرنے کا اعلان‘

چیف منسٹر نے کانگریس کے لوک سبھا میں ڈپٹی لیڈر گورؤ گوگوئی کے ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ایکس پر کہا کہ میں ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ نہ تو میری بیوی نے اور نہ ہی اس کمپنی نے جس سے وہ تعلق رکھتی ہے‘ حکومت ِ ہند سے کوئی رقم وصول نہیں کی ہے اور نہ کوئی دعویٰ کیا ہے۔

اگر کوئی ثبوت پیش کرتا ہے تو میں کوئی بھی سزا بشمول عوامی زندگی سے ریٹائرمنٹ قبول کرنے تیار ہوں۔ واضح رہے کہ گوگوئی اور شرما میں چہارشنبہ سے ایکس پر لفظی جنگ ہورہی ہے۔

جب کانگریس لیڈر نے وزیر کامرس و صنعت پیوش گوئل کا ایک جواب پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے لوک سبھا میں آسام کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پی لوچن داس کو 22 مارچ 2023 کو جواب دیا تھا۔ گوگوئی نے کہا کہ کیا معزز چیف منسٹر‘ مرکزی وزیر پیوش گوئل سے شکایت کررہے ہیں۔

ان کا یہ کہنا ہے کہ گوئل نے ہیمنت بشواشرما کی بیوی کو رقم صرف منظور کی تھی لیکن فنڈس جاری نہیں کئے تھے۔ مزید کتنے بی جے پی قائدین ہیں جنہوں نے اپنے خاندانوں کو مالامال کرنے کے لئے پردھان منتری کسان سمپدایوجنا (پی ایم کے ایس وائی) اسکیم کا استعمال کیا ہے۔

a3w
a3w