انٹرٹینمنٹ

راجہ چولا کے دورمیں ہندو مذہب نہیں تھا،کمل ہاسن کے تبصرہ پر تنازعہ

قومی ایوارڈیافتہ ٹامل ڈائرکٹر ویتری مارن نے یہ کہتے ہوئے ایک تنازعہ پیداکردیاتھاکہ راجہ چولاہندوبادشاہ نہیں تھا۔

چینائی: قومی ایوارڈیافتہ ٹامل ڈائرکٹر ویتری مارن نے یہ کہتے ہوئے ایک تنازعہ پیداکردیاتھاکہ راجہ چولاہندوبادشاہ نہیں تھا۔

اب اداکارکمل ہاسن نے بھی ڈائرکٹر کے بیان کی تائید کی ہے۔ ویتری مارن نے کہاتھا”راجہ راجہ چوزلان ہندونہیں تھالیکن وہ لوگ(بی جے پی) ہماری شناخت چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے پہلے ہی تھروولاورکو زعفرانی رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔ ہم کواس کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ کمل ہاسن نے بھی مماثل جذبات کااظہارکیااورکہاکہ راجہ چولاکے دورمیں ہندومذہب نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔

اس وقت ویناون، شیوم اورسمانم ہواکرتے تھے اوردراصل انگریزوں نے ہندوکی اصطلاح وضع کی تھی لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ اجتماعی طورپر اس کااستعمال کیسے کیاجائے۔ اسی طرح انہوں نے تھوتھوکوڑی کانام بدل کر ٹوٹی کورین رکھ دیاتھا۔