امریکہ سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی: ایران
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جاری جنگ میں کبھی بھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
تہران:ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی اسرائیلی جنگ میں جنگ بندی کے لیے معاہدے کی درخواست کی تردید کردی۔
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جاری جنگ میں کبھی بھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران معاہدے کے لیے تیار ہے اور میں اسے قبول نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ان کی شرائط مناسب نہیں ہیں۔
میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے کبھی جنگ بندی کے لیے درخواست نہیں کی اور نہ ہی ہم نے کبھی مذاکرات کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس امریکیوں کے ساتھ بات کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ جب انہوں نے ہم پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تب ہم بات کر رہے تھے اور یہ دوسری بار ہوا۔ ایران کے وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یہ صدر ٹرمپ اور امریکہ کی منتخب کردہ جنگ ہے، ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے۔